فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، نَا أَبِي ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، سَمِعَ أَبَا جُحَيْفَةَ يَقُولُ: إِنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا يَقُولُ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ عُمَرُ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ عُمَرَ؟ ثُمَّ سَكَتَ. قَالَ شُعْبَةُ: وَحَدَّثَنِي عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، مِثْلَ ذَلِكَ.سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟“ پھر وہ خاموش ہو گئے۔
شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور مجھ سے عون بن ابی جحیفہ رحمہ اللہ نے اپنے والد (سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ) کے واسطے سے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل روایت بیان کی ہے۔