فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 866
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، قَالَ: حُدِّثْنَا عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَشْفَعُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي مِثْلِ رَبِيعَةَ وَمُضَرَ" .ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ قیامت کے دن ربیعہ اور مضر (جیسے کثیر التعداد قبائل) کی مانند لوگوں کی شفاعت کریں گے۔“