فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 863
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَثَنَا أَبُو عِيسَى مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ نَا عُثْمَانُ بْنُ زُفَرَ قَالَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: دُعِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جِنَازَةِ رَجُلٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، قَالَ: فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهَا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْنَاكَ تَرَكْتَ الصَّلَاةَ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا عَلَى هَذَا؟ قَالَ: "كَانَ يُبْغِضُ عُثْمَانَ أَبْغَضَهُ اللَّهُ" .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو ایک شخص کے جنازے کے لیے بلایا گیا تاکہ آپ ﷺ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں، راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم نے آپ کو اس شخص کے علاوہ کسی کی نمازِ جنازہ چھوڑتے ہوئے نہیں دیکھا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا تھا، اللہ نے اسے مبغوض رکھا۔“