فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 859
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ صَالِحٍ الْهَاشِمِيُّ ، فِي سَنَةِ تِسْعٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَتَيْنِ، قَثَنَا هَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْكَلْبِيُّ ، قَثَنَا زَافِرٌ، يَعْنِي: ابْنَ سُلَيْمَانَ الْكُوفِيُّ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ يُصَلِّي عَلَيْهِ، فَأَبَى أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَرَكْتَ الصَّلَاةَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أُمَّتِكَ إِلَّا عَلَى هَذَا؟ فَقَالَ: "إِنَّ هَذَا يُبْغِضُ عُثْمَانَ" ، فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے پاس آپ کے صحابہ میں سے ایک شخص کا جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں، لیکن آپ ﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے انکار فرما دیا۔
عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے اپنی امت میں سے اس شخص کے سوا کبھی کسی کی نمازِ جنازہ ترک نہیں فرمائی (تو اس کی کیا وجہ ہے)؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا تھا۔“
چنانچہ آپ ﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائی۔“