فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 852
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ شَرِيكٍ الْكُوفِيُّ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْكِسَائِيُّ ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْوَزِيرِ قَالَ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى كَتِفِ عُثْمَانَ وَقَالَ: "كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا قَتَلْتُمْ إِمَامَكُمْ، وَتَجَالَدْتُمْ بِأَسْيَافِكُمْ، وَوَرِثَ دُنْيَاكُمْ شِرَارُكُمْ؟ فَبُؤْسٌ لِأُمَّتِي، فَبُؤْسٌ إِذَا فَعَلُوهُ" .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے کندھے پر اپنا ہاتھ رکھا اور فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب تم اپنے امام کو قتل کردو گے، اور اپنی تلواروں سے ایک دوسرے کو مارو گے، اور تمہاری دنیا کے وارث تمہارے بدترین لوگ بن جائیں گے؟ پس میری امت کے لیے بڑی ہلاکت ہے، پس بڑی ہلاکت ہے جب وہ ایسا کریں گے۔““