فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 845
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، قَثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَهْجُمُونَ عَلَى رَجُلٍ يُبَايِعُ النَّاسَ مُعْتَجِرٌ بِبُرْدِ حِبَرَةٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" ، فَهَجَمْنَا عَلَى عُثْمَانَ وَهُوَ مُعْتَجِرٌ بِبُرْدِ حِبَرَةٍ يُبَايِعُ النَّاسَ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ ایک ایسے شخص کے سامنے اچانک جا پہنچیں گے جو لوگوں سے بیعت لے رہا ہوگا، اس نے یمنی چادر «بُرْدِ حِبَرَةٍ» کا عمامہ لپیٹ رکھا ہوگا اور وہ جنتیوں میں سے ہوگا“۔
سیدنا عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم اچانک سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے تو وہ لوگوں سے بیعت لے رہے تھے اور انہوں نے یمنی چادر «بُرْدِ حِبَرَةٍ» کا عمامہ لپیٹ رکھا تھا۔