❮
❯
حدیث نمبر: 842
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْكُوفِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْقُرَشِيُّ ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَلَسْتُ أَنَا وَجَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ أَشْوَعَ الْقَاضِي إِلَى فُلَانِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَوْ سَعِيدِ بْنِ فُلَانٍ ، قَالَ: فَحَدَّثَنَا أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرِنَا رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "النَّبِيُّ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِي آخِرِهِ "وَعُثْمَانُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" .
ترجمہ

ابو یعفور رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں، جعفر بن عمرو بن حریث رحمہ اللہ اور قاضی سعید بن اشوع رحمہ اللہ، فلان بن سعید یا سعید بن فلان کے پاس بیٹھے تھے، تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کی ایک جماعت آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں اہل جنت میں سے کوئی شخص دکھائیں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نبی اہل جنت میں سے ہے۔“
پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کی اور اس کے آخر میں (نبی کریم ﷺ کا یہ ارشاد) تھا: ”اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه / حدیث: 842
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده حسن. . »
«تقدم تخريجه في رقم: 557»