فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 840
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَرَّانِيُّ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رُقَيَّةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهَا مُشْطٌ، فَقَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِي آنِفًا فَرَجَّلْتُ رَأْسَهُ، فَقَالَ: "كَيْفَ تَجِدِينَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي عُثْمَانَ؟" قَالَتْ: قُلْتُ: كَخَيْرِ الرِّجَالِ، قَالَ: "أَكْرِمِيهِ؛ فَإِنَّهُ مِنْ أَشْبَهِ أَصْحَابِي بِي خُلُقًا".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت ان کے ہاتھ میں کنگھی تھی؛ انہوں نے کہا: ابھی تھوڑی دیر پہلے رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے تشریف لے گئے ہیں، میں نے آپ ﷺ کے سرِ مبارک میں کنگھی کی تھی، تو آپ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تم ابوعبداللہ (یعنی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ) کو کیسا پاتی ہو؟“ میں نے عرض کیا: وہ بہترین مردوں میں سے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کی تکریم کرو، کیونکہ وہ میرے صحابہ میں سے اخلاق کے اعتبار سے میرے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والے ہیں۔“