فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 838
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، نَا عَبَّادٌ الْمُهَلَّبِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَرْحَمُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ" ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِي آخِرِهِ: "وَإِنَّ أَشَدَّ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا حَيَاءً عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ" .ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس امت میں ان کے نبی کے بعد سب سے زیادہ رحم دل سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“
راوی نے مکمل حدیث ذکر کی اور اس کے آخر میں (یہ الفاظ) فرمائے: ”اور یقیناً اس امت میں ان کے نبی کے بعد حیا کے اعتبار سے سب سے بڑھ کر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔“