فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 829
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، قَثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ مُرَّةَ الْبَهْزِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَهِيجُ عَلَى الْأَرْضِ فِتْنَةٌ كَصَيَاصِي الْبَقَرِ" ، فَمَرَّ رَجُلٌ مُتَقَنِّعٌ فَقَالَ: "هَذَا وَأَصْحَابُهُ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ" ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِمَجَامِعِ ثَوْبِهِ فَقُلْتُ: هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "هُوَ ذَا" ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ. ترجمہ
سیدنا مرہ بہزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زمین پر ایسے فتنے برپا ہوں گے جیسے گائے کے سینگ (باہم پیوست اور کثیر) ہوتے ہیں۔“
اسی دوران ایک شخص گزرا جس نے اپنا سر اور چہرہ کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ شخص اور اس کے ساتھی اس دن حق پر ہوں گے۔“
(سیدنا مرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں اٹھ کر اس کی طرف گیا اور اس کے کپڑے کے پلو پکڑ کر عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا یہی وہ شخص ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، یہی ہے۔“
دیکھا تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔