فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ ، قَثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، قَثَنَا سَكَنُ بْنُ الْمُغِيرَةِ الْقُرَشِيُّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ فَرْقَدٍ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَبَّابٍ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: إِنِّي لَتَحْتَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَضَّضَ عَلَى جَيْشِ الْعُسْرَةِ، فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَامَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيَّ مِائَةُ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا عَوْنًا فِي هَذَا الْجَيْشِ، ثُمَّ حَضَّضَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَامَ عُثْمَانُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيَّ مِائَتَا بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا عَوْنًا فِي هَذَا الْجَيْشِ، ثُمَّ حَضَّضَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَامَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيَّ ثَلَاثُمِائَةِ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا عَوْنًا فِي هَذَا الْجَيْشِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَبَّابٍ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: "مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ" .سیدنا عبدالرحمٰن بن خباب سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے منبر کے نیچے موجود تھا جبکہ آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے، آپ ﷺ نے جیشِ عسرہ (تنگ دستی کے لشکر) کے لیے مالی تعاون کی ترغیب دلائی تو کسی نے جواب نہ دیا، تب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اس لشکر کی معاونت کے لیے میرے ذمے سو اونٹ مع پالان اور کجاووں کے ہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے دوبارہ ترغیب دلائی تو کسی نے جواب نہ دیا، تب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اس لشکر کی معاونت کے لیے میرے ذمے دو سو اونٹ مع پالان اور کجاووں کے ہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے پھر ترغیب دلائی تو کسی نے جواب نہ دیا، تب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ دوبارہ کھڑے ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اس لشکر کی معاونت کے لیے میرے ذمے تین سو اونٹ مع پالان اور کجاووں کے ہیں۔“ سیدنا عبدالرحمٰن بن خباب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ گویا میں رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک کی طرف دیکھ رہا ہوں اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: «مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ» ”آج کے بعد عثمان جو بھی عمل کرے، اس پر کوئی گرفت نہیں ہوگی۔“