فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حَيَاءِ عُثْمَانَ وَاسْتِحْيَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَلَائِكَةِ مِنْهُ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی حیا اور نبی ﷺ اور فرشتوں کے ان سے حیا کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ فِي مِرْطٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ خَرَجَ، وَآخَرُ، قَالَتْ: فَأَذِنَ لَهُ فَقَضَى حَاجَتَهُ، وَهُوَ مَعِي فِي الْمِرْطِ، ثُمَّ خَرَجَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهِمْ عُمَرُ فَأَذِنَ لَهُ فَقَضَى إِلَيْهِ حَاجَتَهُ، عَلَى تِلْكَ الْحَالِ، ثُمَّ خَرَجَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ عُثْمَانُ ، فَأَصْلَحَ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ وَجَلَسَ، فَقَضَى إِلَيْهِ حَاجَتَهُ، ثُمَّ خَرَجَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَأْذَنَ عَلَيْكَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَضَى إِلَيْكَ حَاجَتَهُ عَلَى حَالِكَ تِلْكَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَيْكَ عُمَرُ فَقَضَى حَاجَتَهُ عَلَى حَالِكَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ عَلَيْكَ فَكَأَنَّكَ احْتَفَظْتَ، فَقَالَ: "إِنَّ عُثْمَانَ رَجُلٌ حَيِيُّ، وَإِنِّي لَوْ أَذِنْتُ لَهُ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ خَشِيتُ أَلَّا يَقْضِي إِلَيَّ حَاجَتَهُ" . قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَلَيْسَ كَمَا يَقُولُ الْكَذَّابُونَ: أَلَا أَسْتَحْيِي مِنْ رَجُلٍ تَسْتَحْيِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ؟.ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، اس وقت میں آپ ﷺ کے ساتھ ایک ہی چادر «مِرْطٍ» میں تھی، تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت عطا فرمائی اور آپ ﷺ اسی حالت میں میرے ساتھ چادر ہی میں رہے یہاں تک کہ انہوں نے اپنی ضرورت پوری کر لی، پھر وہ چلے گئے؛ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے انہیں بھی اجازت دے دی اور آپ ﷺ اپنی اسی حالت پر رہے یہاں تک کہ انہوں نے اپنی ضرورت پوری کر لی، پھر وہ بھی چلے گئے؛ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے اجازت طلب کی تو آپ ﷺ نے اپنے لباس کو درست فرمایا اور سنبھل کر بیٹھ گئے، پھر ان کی ضرورت پوری فرمائی اور وہ چلے گئے؛ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ سے عرض کی: اے اللہ کے رسول! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ سے اجازت مانگی تو آپ نے اپنی اسی حالت پر رہتے ہوئے ان کی ضرورت پوری کی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ نے اپنی اسی حالت پر رہتے ہوئے ان کی ضرورت پوری کی، پھر جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ گویا سنبھل گئے اور کپڑے درست کر لیے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک عثمان نہایت حیا والے آدمی ہیں، اور مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے انہیں اسی حالت میں اجازت دے دی تو وہ (شرم کی وجہ سے) اپنی ضرورت مجھ سے بیان نہ کر سکیں گے۔““
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اور یہ اس طرح نہیں ہے جیسا کہ جھوٹ بولنے والے کہتے ہیں (کہ آپ ﷺ نے فرمایا): ”کیا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں؟“۔