فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَلَى عُثْمَانَ حِينَ اسْتُخْلِفَ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلیفہ بننے پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَفَّانُ ، قَثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنُ سَلَمَةَ ، قَثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ سَارَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الْكُوفَةِ ثَمَانِيًا حِينَ اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَاتَ، فَلَمْ يُرَ يَوْمٌ أَكْثَرُ نَشِيجًا مِنْ يَوْمَئِذٍ، وَإِنَّا اجْتَمَعْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَأْلُ عَنْ خَيْرِنَا ذِي فُوقٍ، فَبَايَعْنَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ ، فَبَايِعُوهُ.ابو وائل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس وقت مدینہ سے کوفہ تک آٹھ دن میں سفر کیا جب امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اما بعد! بے شک امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ وفات پا گئے، اور ان کی وفات کے دن سے زیادہ کبھی لوگ سسکیاں بھر کر روتے ہوئے نہیں دیکھے گئے۔ اور ہم صحابۂ محمد ﷺ نے باہم جمع ہو کر اپنے میں سے بہترین اور صاحبِ فضیلت شخص کے انتخاب میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، چنانچہ ہم نے امیر المومنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی ہے، لہٰذا تم بھی ان کی بیعت کر لو۔“