فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَلَى عُثْمَانَ حِينَ اسْتُخْلِفَ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلیفہ بننے پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 747
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قَالَ يَحْيَى فِي حَدِيثِهِ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنِ النَّزَّالِ ، قَالَ: لَمَّا اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَمَّرْنَا خَيْرَ مَنْ بَقِيَ، وَلَمْ نَأْلُ.ترجمہ
نزال رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم نے ان کو امیر منتخب کیا ہے جو باقی رہ جانے والوں میں سب سے بہتر ہیں، اور ہم نے (اس معاملے میں) کوئی کوتاہی نہیں کی ہے۔“