فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بَرَاءَةِ عَلِيٍّ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ وَلَعْنِهِ قَتَلَتَهُ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون سے براءت اور ان کے قاتلوں پر لعنت کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 733
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، قَالَ: بَلَغَ عَلِيًّا أَنَّ عَائِشَةَ تَلْعَنُ قَتَلَةَ عُثْمَانَ فِي الْمِرْبَدِ، قَالَ: فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ بِهِمَا وَجْهَهُ فَقَالَ: وَأَنَا أَلْعَنُ قَتَلَةَ عُثْمَانَ ، لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي السَّهْلِ وَالْجَبَلِ، قَالَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.ترجمہ
محمد بن الحنفیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع پہنچی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مقامِ مربد میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں پر لعنت بھیجتی ہیں، تو آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ انہیں اپنے چہرے کے سامنے بلند کیا اور فرمایا: ”اور میں بھی عثمان کے قاتلوں پر لعنت کرتا ہوں، « لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي السَّهْلِ وَالْجَبَلِ » ”اللہ ان پر میدانوں اور پہاڑوں میں لعنت فرمائے۔“ “ راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ رضی اللہ عنہ نے یہ بات دو یا تین مرتبہ فرمائی۔