فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَلَى عُثْمَانَ حِينَ اسْتُخْلِفَ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلیفہ بننے پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 731
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ حِينَ اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ: مَا أَلَوْنَا عَنْ أَعْلَاهَا ذِي فُوقٍ.ترجمہ
عبداللہ بن سنان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس وقت فرمایا جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ منتخب کیے گئے: ”ہم نے ان میں سے سب سے بلند مرتبہ (شخص کو منتخب کرنے) میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، جو ترکش کے سب سے بہترین تیر کی مانند (کامل) ہے۔“