فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ قَوْلِ عَلِيٍّ فِي عُثْمَانَ: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ﴾) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قول ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ﴾ کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا أُمُّ عُمَرَ بِنْتُ حَسَّانَ بْنِ يَزِيدَ أَبِي الْغُصْنِ - قَالَ أَبِي: وَكَانَتْ عَجُوزَ صِدْقٍ - قَالَتْ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ الْأَكْبَرَ، مَسْجِدَ الْكُوفَةِ، قَالَ: وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ وَهُوَ يُنَادِي بِأَعْلَى صَوْتِهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ تُكْثِرُونَ فِي عُثْمَانَ ، فَإِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَهُ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ .ام عمر بنت حسان بن یزید رحمہا اللہ (جن کے متعلق امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ ایک سچی بوڑھی خاتون تھیں) اپنے والد حسان بن یزید رحمہ اللہ سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے بیان کیا: میں کوفہ کی سب سے بڑی مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے اور اپنی پوری آواز سے تین مرتبہ پکار رہے تھے: ”اے لوگو! اے لوگو! اے لوگو! تم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے میں بہت زیادہ باتیں (اور اعتراضات) کرتے ہو، یقیناً میری اور ان کی مثال ویسی ہی ہے جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ ”اور ان کے سینوں میں جو کچھ کینہ (و کدورت) تھی ہم نے اسے نکال دیا، وہ بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔“ “