فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بَرَاءَةِ عَلِيٍّ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ وَلَعْنِهِ قَتَلَتَهُ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون سے براءت اور ان کے قاتلوں پر لعنت کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 727
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى: رَأَيْتُ عَلِيًّا رَافِعًا حِضْنَيْهِ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ. ترجمہ
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ (بغلوں تک) بلند کیے ہوئے تھے اور وہ فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ» ”اے اللہ! میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون (کے معاملے) سے تیری جناب میں اپنی براءت کا اظہار کرتا ہوں۔““