❮
❯
حدیث نمبر: 713
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، وَهُوَ ابْنُ شَقِيقٍ ، قَثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَثَنَا ابْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَقَالَ: " يَا بِلَالُ ، بِمَ سَبَقْتَنِي إِلَى الْجَنَّةِ؟ إِنِّي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ الْبَارِحَةَ فَسَمِعْتُ خَشْخَشَتَكَ أَمَامِي، فَأَتَيْتُ عَلَى قَصْرٍ مِنْ ذَهَبٍ مُرَبَّعٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالُوا: لِرَجُلٍ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ، قُلْتُ: فَأَنَا مُحَمَّدٌ، لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالُوا: لِرَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ، قُلْتُ: أَنَا عَرَبِيُّ، لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالُوا: لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، قُلْتُ: أَنَا قُرَشِيُّ، لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ".
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: ”اے بلال! تم کس عمل کی وجہ سے جنت میں مجھ سے آگے نکل گئے؟ میں گزشتہ رات جب جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے تمہارے قدموں کی چاپ سنی، پھر میں سونے کے ایک چوکور محل کے پاس پہنچا تو میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ امتِ محمد کے ایک شخص کا ہے۔ میں نے کہا: میں ہی تو محمد ہوں، یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ عرب کے ایک شخص کا ہے۔ میں نے کہا: میں عربی ہوں، یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ قریش کے ایک شخص کا ہے۔ میں نے کہا: میں قریشی ہوں، یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 713
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. . »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3689، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22531، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1220، 5296، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1209، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1012»
«مسند الامام احمد: 360/5»