فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 701
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَوْهَرِيُّ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، قَثَنَا عُبَيْدٌ الْمُكَتِّبُ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَهُ فِي الْكُنَاسَةِ فَرَأَى رَجُلًا فَقَالَ: تَعْرِفُ هَذَا؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: هَذَا الْمُكْمِلُ فِي الشَّرِّ، قُلْتُ: لِمَ سُمِّيَ هَذَا الْمُكْمِلَ فِي الشَّرِّ؟ قَالَ: يَنْتَقِصُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، لَيْسَ بِالْكُوفَةِ أَحَدٌ يَنْتَقِصُهُمَا غَيْرَهُ.ترجمہ
ابومعشر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ کناسہ میں تھا، تو انہوں نے ایک شخص کو دیکھ کر پوچھا: ”کیا تم اسے جانتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”یہ شخص «الْمُكْمِلُ فِي الشَّرِّ» (برائی میں کمال پانے والا) ہے۔“ میں نے دریافت کیا: ”اس کا نام «المکمل فی الشر» کیوں رکھا گیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی تنقیص کرتا ہے، اور کوفہ میں ان دونوں کی تنقیص کرنے والا اس کے سوا کوئی نہیں ہے۔“