فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ فَقُلْتُ: مَا قَوْلُكَ فِي حِلْيَةِ السُّيُوفِ؟ فَقَالَ: لَا بَأْسَ، قَدْ حَلَّى أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ سَيْفَهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: وَتَقُولُ الصِّدِّيقُ؟ قَالَ: فَوَثَبَ وَثْبَةً وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ثُمَّ قَالَ: نَعَمُ الصِّدِّيقُ، نَعَمُ الصِّدِّيقُ، نَعَمُ الصِّدِّيقُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَمَنْ لَمْ يَقُلْ لَهُ الصِّدِّيقَ فَلَا صَدَّقَ اللَّهُ لَهُ قَوْلًا فِي الدُّنْيَا وَلَا فِي الْآخِرَةِ.عروہ بن عبد اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ابو جعفر محمد بن علی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کی: ”تلواروں کی آرائش و زیبائش (کے لیے سونا چاندی وغیرہ لگانے) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار کو زیور سے آراستہ کیا تھا۔“ عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا: ”اور کیا آپ (انہیں) ’صدیق‘ کہتے ہیں؟“ وہ بیان کرتے ہیں کہ (یہ سن کر) وہ یک لخت اچھل پڑے اور قبلہ رخ ہو گئے، پھر تین مرتبہ فرمایا: ”ہاں! وہ صدیق ہیں، ہاں! وہ صدیق ہیں، ہاں! وہ صدیق ہیں۔ پس جو شخص انہیں صدیق نہ کہے، اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی کسی بات کی تصدیق نہ کرے۔“