فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 654
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ ، قَثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا أَدْرَكَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ" .ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کر دے تو وہ ان میں سے کسی کے ایک مُد (تقریباً چھ سو گرام کے وزن) کے برابر پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی اس کے آدھے کے برابر۔“