فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 638
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، قَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى شَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ ، فَقَالَ: جَلَسَ إِلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَجْلِسَكَ هَذَا فَقَالَ: لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَدَعَ صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ إِلَّا قَسَمْتُهَا، فَقُلْتُ: إِنَّهُ كَانَ لَكَ صَاحِبَانِ، النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ ، لَمْ يَفْعَلَا ذَلِكَ، قَالَ: هُمَا الْمَرْآنِ أَقْتَدِيهِمَا.ترجمہ
ابو وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا شیبہ بن عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تو انہوں نے بتایا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے پاس اسی جگہ بیٹھے جہاں تم بیٹھے ہو، پھر انہوں نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں (کعبہ کا) کوئی سونا یا چاندی باقی نہ چھوڑوں بلکہ اسے تقسیم کر دوں۔“ میں نے عرض کیا: ”یقیناً آپ کے دو ساتھی، نبی ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ گزرے ہیں، ان دونوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔“ انہوں نے فرمایا: ”وہ دونوں ہی ایسی شخصیات ہیں جن کی میں اقتدا کرتا ہوں۔“