فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 622
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الضَّبِّيُّ ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَوَاصِلٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: قِيلَ لِعَلِيٍّ: أَلَا تُوصِي؟ قَالَ: مَا أَوْصَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُوصِي، وَلَكِنْ إِنْ يُرِدِ اللَّهُ بِالنَّاسِ خَيْرًا فَسَيَجْمَعُهُمْ عَلَى خَيْرِهِمْ، كَمَا جَمَعَهُمْ بَعْدَ نَبِيِّهِمْ عَلَى خَيْرِهِمْ.ترجمہ
شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: ”کیا آپ (خلافت کے متعلق) وصیت نہیں کریں گے؟“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے وصیت نہیں فرمائی تھی کہ میں وصیت کروں، لیکن اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمائے گا تو عنقریب انہیں ان میں سے بہترین شخص پر جمع فرما دے گا، جس طرح اس نے ان کے نبی ﷺ کے بعد انہیں ان میں سے بہترین شخص پر جمع فرما دیا تھا۔“