فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 621
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، قَثَنَا أَبِي ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: قَامَ عَلِيٌّ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ سَكَتَ سَكْتَةً ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ عُمَرُ. ترجمہ
عبد خیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“ پھر آپ تھوڑی دیر خاموش رہے، پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟ (وہ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“