فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 600
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ ، قَالَ: أَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْقُرَشِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ: "ائْتِنِي بِكِتَابٍ؛ حَتَّى أَكْتُبَ لِأَبِي بَكْرٍ كِتَابًا لَا يُخْتَلَفُ عَلَيْهِ" ، فَلَمَّا قَامَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَبَى اللَّهُ وَالْمُؤْمِنُونَ أَنْ يُخْتَلَفَ عَلَى رَأْيِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ" .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ کی علالت میں شدت آئی تو آپ ﷺ نے سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”میرے پاس لکھنے کا کوئی سامان لاؤ تاکہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے ایک ایسی تحریر لکھ دوں کہ ان کے بارے میں کوئی اختلاف نہ کیا جائے۔“ پھر جب سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ (تعمیلِ حکم کے لیے) اٹھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اور اہل ایمان اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے معاملے میں کوئی اختلاف کیا جائے۔“