فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 599
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ أَبُو إِسْحَاقَ الطَّائِيُّ ، قَالَ: نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي خَالِدٍ يَقُولُ: نَظَرَتْ عَائِشَةُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا سَيِّدَ الْعَرَبِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ، وَأَبُوكِ سَيِّدُ كُهُولِ الْعَرَبِ، وَعَلِيٌّ سَيِّدُ شَبَابِ الْعَرَبِ" .ترجمہ
ابن ابی خالد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی ﷺ کی طرف دیکھا اور عرض کیا: ”اے عرب کے سردار!“ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”میں اولادِ آدم کا سردار ہوں اور (اس بیان میں) کوئی فخر نہیں، اور تمہارے والد عرب کے ادھیڑ عمر لوگوں کے سردار ہیں، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ عرب کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔“