فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 587
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ. ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے (یہی حدیث) مروی ہے۔
قَالَ: وَنَا الرَّمَادِيُّ ، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَبْرَأُ إِلَى كُلِّ خَلِيلٍ مِنْ خُلَّتِهِ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا، وَلَكِنْ وُدٌّ وَإِخَاءُ إِيمَانٍ، وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ" . قَالَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ: يَعْنِي نَفْسَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”میں ہر خلیل کی دوستی سے (اللہ کے حضور) براءت کا اظہار کرتا ہوں، اور اگر میں کسی کو اپنا خلیل بناتا تو یقیناً سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیل بناتا، لیکن (ہمارے درمیان) ایمانی الفت اور بھائی چارہ ہے، اور بلا شبہ تمہارا یہ صاحب اللہ کا خلیل ہے۔“
سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس سے آپ ﷺ کی مراد اپنی ذاتِ گرامی تھی۔“