فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 581
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالَ: نَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى لَيَرَاهُمْ مَنْ هُوَ دُونَهُمْ كَمَا يُرَى الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ فِي أُفُقٍ مِنْ آفَاقِ السَّمَاءِ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ مِنْهُمْ، وَأَنْعَمَا" .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک بلند درجات والوں کو وہ لوگ جو ان سے نچلے مرتبے پر ہوں گے ایسے دیکھیں گے جیسے آسمان کے افقوں میں سے کسی افق پر چمکتا ہوا روشن ستارہ دیکھا جاتا ہے، اور یقیناً سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما انہی میں سے ہیں، بلکہ وہ دونوں تو کیا ہی خوب ہیں!“