فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 580
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ ثُمَّ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ ثُمَّ قَالَ: عُمَرُ ".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت میں ان کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟“ پھر فرمایا: ”وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟“ پھر فرمایا: ”وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“