فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 563
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَبَلَةَ ، قَثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهِلَالِيُّ ، قَالَ: نَا بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ مَا خَلَا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ" .ترجمہ
سیدنا ابو مریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اولین و آخرین میں سے جنت کے ادھیڑ عمر لوگوں کے سردار ہیں، سوائے انبیاء اور مرسلین کے۔“