❮
❯
حدیث نمبر: 562
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّدُوسِيُّ ، فِي صِحَّتِهِ سَنَةَ ثَمَانٍ وَمِائَتَيْنِ وَاسْتَمْلَى هَذَا الْحَدِيثَ بُنْدَارٌ ، قَثَنَا ثَابِتٌ أَبُو زَيْدٍ ، قَثَنَا هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَعْمَى حَدَّثَهُمْ - وَكَانَ كَثِيرَ الْمَآثِرِ، وَكَانَ جَلِيسًا لِأَبِي سُلَيْمَانَ - عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَجَّهَ نَحْوَ أُحُدٍ، فَاتَّبَعَهُ أَبُو ذَرٍّ ، فَالْتَفَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "أَبُو ذَرٍّ" ، قَالَ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَأَنَا فِدَاؤُكَ، فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا وَقَالَ فِي آخِرِهِ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنْ بَشِّرْ أُمَّتَكَ أَنَّهُ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، مُخْلِصًا "، فَذَكَرَ خَيْرًا كَثِيرًا. فَلَمَّا جَاءَ الْمَدِينَةَ قَالَ: " ادْعُوا لِي أَبَا الدَّرْدَاءِ ، فَجَاءَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُبَشِّرَ النَّاسَ، فَرَدَّهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِذًا يَتَّكِلُ النَّاسُ عَلَى قَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَيَتْرُكُوا الْعَمَلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَرْشَدَكَ اللَّهُ" ، أَوْ نَحْوًا مِنْ هَذَا.
ترجمہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ احد پہاڑ کی جانب روانہ ہوئے تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے پیچھے چل پڑے۔ نبی کریم ﷺ نے التفات فرمایا اور پکارا: ”اے ابوذر!“ انہوں نے عرض کی: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَأَنَا فِدَاؤُكَ» ”میں حاضر ہوں، سعادت مندی کے ساتھ آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں اور میں آپ پر فدا ہوں“۔ پھر انہوں نے ایک طویل حدیث ذکر کی جس کے آخر میں (نبی کریم ﷺ نے) فرمایا: ”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے کہ میں آپ کی امت کو یہ خوشخبری سنا دوں کہ جو شخص خلوصِ دل سے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ کہے گا“، پھر آپ ﷺ نے بہت سی خیر وبھلائی کا تذکرہ فرمایا۔
جب آپ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو فرمایا: ”میرے لیے ابوالدرداء کو بلاؤ“۔ پس سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ آئے تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ لوگوں کو یہ خوشخبری سنا دیں۔ تب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں واپس لوٹا دیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! ایسی صورت میں تو لوگ محض «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہنے پر ہی بھروسہ کر لیں گے اور عمل چھوڑ دیں گے“۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «أَرْشَدَكَ اللَّهُ» ”اللہ نے تمہاری صحیح رہنمائی فرمائی ہے“ یا اسی کے ہم معنی کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 562
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جدا لاجل الكديمي. وفيه مجهول وهو شيخ هلال بن خباب. . »
«صحيح بخاري: 283/10؛ صحيح مسلم: 95/1»