❮
❯
حدیث نمبر: 560
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، قَالَ: نَا أَبِي، نَا غَيْلَانُ بْنُ جَامِعٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ كَبُرَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَقَالُوا: مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ أَنْ يَدَعَ مَالًا لِوَلَدِهِ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ، فَانْطَلَقَ عُمَرُ ، وَاتَّبَعَهُ ثَوْبَانُ ، فَأَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّهُ قَدْ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَفْرِضِ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ، وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ لِأَمْوَالٍ تَبْقَى بَعْدَكُمْ" ، قَالَ: فَكَبَّرَ عُمَرُ وَكَبَّرَ الْمُسْلِمُونَ.
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ ”اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں“ نازل ہوئی تو یہ مسلمانوں پر بہت شاق گزری، اور انہوں نے کہا: ”اب کوئی شخص اپنی اولاد کے لیے مال چھوڑنے کی سکت نہیں رکھتا۔“ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہاری یہ پریشانی دور کرتا ہوں۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے اور سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے چل دیے، یہاں تک کہ وہ دونوں نبی ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت گراں گزری ہے۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے زکوۃ کو صرف اس لیے فرض کیا ہے تاکہ وہ تمہارے بقیہ اموال کو پاکیزہ بنا دے، اور اس نے وراثت کے احکام تو ان اموال کے لیے مقرر کیے ہیں جو تمہارے بعد پیچھے بچ جائیں گے۔“ راوی کہتے ہیں: (یہ سن کر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ اکبر کہا اور مسلمانوں نے بھی اللہ اکبر کی صدا بلند کی۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 560
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جدا لاجل الكديمي. . »
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11040، 11041، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3106/1، 5717/1»
«سنن ابي داؤد 126/2؛ السنن الكبريٰ للبيهقي 83/4؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم 408/1»