فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ ، قَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْقُرَشِيُّ ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَلَسْتُ أَنَا وَجَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ أَشْوَعَ الْقَاضِي إِلَى فُلَانِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَوْ سَعِيدِ بْنِ فُلَانٍ ، قَالَ: فَحَدَّثَنَا أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرِنَا رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَقَالَ: "النَّبِيُّ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" . قَالَ سَعِيدُ بْنُ فُلَانٍ ، أَوْ فُلَانُ بْنُ سَعِيدٍ : وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَاللَّهِ لَا أُخْبِرُهُ بَعْدَكُمْ أَحَدًا أَبَدًا.ابو یعفور رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں، جعفر بن عمرو بن حریث رحمہ اللہ اور قاضی سعید بن اشوع رحمہ اللہ، سیدنا فلاں بن سعید یا سعید بن فلاں رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے، تو انہوں نے ہمیں حدیث بیان کی کہ نبی ﷺ کے صحابہ کی ایک جماعت آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں کوئی ایسا شخص دکھائیں جو اہل جنت میں سے ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نبی اہل جنت میں سے ہیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں۔““
سیدنا سعید بن فلاں یا فلاں بن سعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور میں (بھی) اہل جنت میں سے ہوں، اور اللہ کی قسم! میں تمہارے بعد کبھی کسی کو یہ بات نہیں بتاؤں گا۔“