فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 538
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، قَثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ كِنَانَةَ بْنِ جَبَلَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَخْيَرُكُمْ وَأَفْضَلُكُمْ أَبُو بَكْرٍ ، وَاسَانِي بِنَفْسِهِ، وَزَوَّجَنِي ابْنَتَهُ. وَخَيْرُ أَمْوَالِكُمْ مَالُ أَبِي بَكْرٍ ، أَعْتَقَ مِنْهُ بِلَالًا، وَحَمَلَ نَبِيَّكُمْ إِلَى دَارِ الْهِجْرَةِ" .ترجمہ
عبید اللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر اور تم سب سے افضل سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، انہوں نے اپنی جان کے ساتھ میری غمخواری کی اور اپنی بیٹی کا نکاح میرے ساتھ کیا۔
اور تمہارے تمام اموال میں سب سے بہتر مال سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مال ہے، جس سے انہوں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو آزاد کرایا اور تمہارے نبی کو ہجرت کے گھر تک سواری فراہم کی۔“