فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 537
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ ، قَثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَتَاهُ أَهْلُ نَجْرَانَ فَنَاشَدُوهُ لَمَا زِدْتَنَا إِلَى أَرْضِنَا، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَفْعَلُ، إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ رَشِيدَ الْأَمْرِ، وَلَنْ أُغَيِّرَ مَا فَعَلَ.ترجمہ
عامر شعبی رحمہ اللہ ایک شخص کے واسطے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”اہلِ نجران ان (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کے پاس آئے اور انہیں اللہ کا واسطہ دے کر درخواست کی کہ آپ ہمیں ہماری زمین کی طرف واپس لوٹا دیں۔ تب انہوں نے فرمایا: «وَاللَّهِ لَا أَفْعَلُ، إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ رَشِيدَ الْأَمْرِ، وَلَنْ أُغَيِّرَ مَا فَعَلَ» ”اللہ کی قسم! میں ایسا نہیں کروں گا۔ بے شک سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ صاحبِ رشد تھے (درست فیصلہ کرنے والے تھے)، اور جو کچھ انہوں نے کیا ہے میں اسے ہرگز تبدیل نہیں کروں گا۔“ “