❮
❯
حدیث نمبر: 528
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، قَثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَّارٍ ، قَالَ: كَانَ أَبِي يَوْمًا يُحَدِّثُ قَوْمًا، وَكَانَ فِيمَا حَدَّثَهُمْ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ يُحْفَرُ، فَقَالَ: "قَبْرُ مَنْ هَذَا؟" قَالُوا: قَبْرُ فُلَانٍ الْحَبَشِيِّ، قَالَ: "يَا سُبْحَانَ اللَّهِ سِيقَ مِنْ أَرْضِهِ وَسَمَائِهِ، إِلَى التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا" ، قَالَ أَبِي: يَا سَوَّارُ ، مَا أَعْلَمُ لِأَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ فَضِيلَةً أَفْضَلَ مِنْ أَنْ يَكُونَا خُلِقَا مِنَ التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ

سوار بن عبد اللہ بن سوار رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن میرے والد (عبد اللہ بن سوار رحمہ اللہ) لوگوں کو حدیث سنا رہے تھے، اور ان کی بیان کردہ باتوں میں یہ بھی تھا کہ نبی اکرم ﷺ ایک قبر کے پاس سے گزرے جو کھودی جا رہی تھی، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کس کی قبر ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: یہ فلاں حبشی کی قبر ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «يَا سُبْحَانَ اللَّهِ» ”سبحان اللہ! اسے اس کی زمین اور اس کے آسمان سے (نکال کر) اس مٹی کی طرف ہنکا لایا گیا ہے جس سے اسے پیدا کیا گیا تھا۔“
میرے والد نے فرمایا: ”اے سوار! میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی فضیلت نہیں جانتا کہ وہ دونوں اسی مٹی سے پیدا کیے گئے ہیں جس مٹی سے رسول اللہ ﷺ پیدا کیے گئے ہیں۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 528
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: هذا اسناد منقطع . . »
«كتاب العلل المتناهية لابن الجوزي: 1/193؛ كتاب الموضوعات لابن الجوزي: 1/328»