فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَكِيمٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّدَقَةِ، فَقَالَ عُمَرُ: وَعِنْدِي مَالٌ كَثِيرٌ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَفْضُلَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، قَالَ: فَأَخَذْتُ ذَلِكَ الْمَالَ وَتَرَكْتُ لِأَهْلِي نِصْفَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا عُمَرُ: إِنَّ هَذَا مَالٌ كَثِيرٌ، فَمَا تَرَكْتَ لِأَهْلِكَ؟ " قَالَ: قُلْتُ نِصْفَهُ، قَالَ: وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ بِمَالٍ كَثِيرٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا أَبَا بَكْرٍ ، إِنَّ هَذَا مَالٌ كَثِيرٌ، فَمَا تَرَكْتَ لِأَهْلِكَ؟" قَالَ: اللَّهَ وَرَسُولَهُ.سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے صدقہ کرنے کا حکم دیا، تو (اس وقت) میرے پاس مال کثیر تھا، میں نے (دل میں) کہا: اللہ کی قسم! میں (آج) ابوبکر سے ضرور سبقت لے جاؤں گا۔ چنانچہ میں وہ مال لے آیا اور اپنے اہل و عیال کے لیے اس کا آدھا حصہ چھوڑ دیا۔ نبی ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے عمر! یہ تو بہت مال ہے، تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”آدھا مال۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بہت سا مال لے کر آئے تو نبی ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”اے ابوبکر! یہ تو بہت مال ہے، تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول۔“ “