فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
قَوْلُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَغَيْرِهِ خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وغیرہ کے اس فرمان کا بیان: ”نبی ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر ابوبکر اور عمر ہیں“۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ الْهَمْدَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ ذَكْوَانَ، مَوْلَى عَائِشَةَ ، أَنَّ دُرْجًا جِيءَ بِهِ مِنْ قِبَلِ الْعِرَاقِ وَفِيهِ جَوْهَرٌ، فَسَأَلَ عُمَرُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَتَأْذَنُونَ أَنْ أَبْعَثَ بِهِ إِلَى عَائِشَةَ لِحُبِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهَا، فَبَعَثَ إِلَيْهَا بِهِ فَفَتَحَتْهُ فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: أَرْسَلَ إِلَيْكِ عُمَرُ ، فَقَالَتْ: مَاذَا فُتِحَ عَلَى ابْنِ الْخَطَّابِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مولیٰ ذکوان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عراق کی جانب سے ایک چھوٹا صندوق لایا گیا جس میں جواہرات تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم مجھے اس بات کی اجازت دیتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ کی ان سے محبت کی بنا پر میں یہ (تحفہ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھیج دوں؟“
چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ ان کی طرف بھیج دیا، جب انہوں نے اسے کھولا تو دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے بتایا: ”یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کی طرف بھیجا ہے“، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے بعد ابنِ خطاب پر (فتوحات و برکات کے کیسے کیسے دروازے) کھول دیے گئے ہیں!“