❮
❯
حدیث نمبر: 485
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوقَرِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ يَزِيدَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ دَخَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ حِينَ اشْتَكَى وَجَعَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ ، أُذَكِّرُكَ اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ، فَإِنَّكَ قَدِ اسْتَخْلَفْتَ عَلَى النَّاسِ رَجُلًا فَظًّا غَلِيظًا يَزَعُ النَّاسَ، وَلَا سُلْطَانَ لَهُمْ، وَإِنَّ اللَّهَ سَائِلُكَ، فَقَالَ: أَجْلِسُونِي، فَأَجْلَسْنَاهُ، فَقَالَ: أَبِاللَّهِ تُخَوِّفُونِي، إِنِّي أَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي اسْتَخْلَفْتُ عَلَيْهِمْ خَيْرَهُمْ.
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مہاجرین میں سے ایک شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت حاضر ہوا جب وہ اس مرض میں مبتلا تھے جس میں ان کی وفات ہوئی، تو اس نے کہا: ”اے ابوبکر! میں آپ کو اللہ اور یومِ آخرت کی یاد دلاتا ہوں، آپ نے لوگوں پر ایک ایسے شخص کو خلیفہ مقرر کر دیا ہے جو تندخو اور سخت مزاج ہے، وہ لوگوں کو (سختی سے) دباتا ہے اور ان کا ان پر کوئی بس نہیں، اور یقیناً اللہ آپ سے (اس بارے میں) سوال فرمانے والا ہے۔“
تب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے بٹھاؤ۔“ چنانچہ ہم نے انہیں بٹھا دیا، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تم لوگ مجھے اللہ سے ڈراتے ہو؟ میں تو (اللہ کے حضور) یہ عرض کرتا ہوں: «اللَّهُمَّ إِنِّي اسْتَخْلَفْتُ عَلَيْهِمْ خَيْرَهُمْ» ”اے اللہ! میں نے ان پر ان میں سے سب سے بہتر شخص کو خلیفہ مقرر کیا ہے۔““

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 485
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جداً لأجل الوليد بن محمد الموقري بضم الميم وكسر القاف أبي بشر البلقاوي مولى يزيد بن عبدالملك فإنه متروك . قال احمد أراه ليس ذاك بشيء وفي رواية ما رأيت أحداً يحدث عنه ان رجلا قدم عليه فغير كتبه وهو لا يعلم وكذبه ابن معين ومحمد بن عوف = . »
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 274/3؛ مصنف عبد الرزاق: 449/5»