فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: ثَنَا أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ الْجَمَلِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَعْهَدْ إِلَيْنَا عَهْدًا نَأْخُذُ بِهِ فِي إِمَارَةٍ، وَلَكِنَّهُ شَيْءٌ رَأَيْنَاهُ مِنْ قِبَلِ أَنْفُسِنَا، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ ، رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، فَأَقَامَ وَاسْتَقَامَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرُ ، رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى عُمَرَ ، فَأَقَامَ وَاسْتَقَامَ، حَتَّى ضَرَبَ الدِّينُ بِجِرَانِهِ.سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جنگِ جمل کے دن فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے امارت و خلافت کے متعلق ہمیں کوئی ایسی وصیت نہیں فرمائی تھی جسے ہم (لازمی طور پر) اختیار کرتے، بلکہ یہ ایک ایسی چیز تھی جسے ہم نے اپنی رائے سے طے کیا۔
پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے، « رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى أَبِي بَكْرٍ » ”اللہ کی رحمت ہو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر“، انہوں نے دین کو قائم کیا اور وہ حق پر ثابت قدم رہے؛ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے، « رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى عُمَرَ » ”اللہ کی رحمت ہو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر“، انہوں نے بھی دین کو قائم کیا اور وہ ثابت قدم رہے، یہاں تک کہ دین اپنی جگہ پوری طرح مستحکم ہو گیا۔“