فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 441
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبْلَانُ قَالَ أَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: مَرَّ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حِمَارٌ عَلَيْهِ عَشْرُ لَبِنَاتٍ، فَقَامَ فَوَضَعَ عَنْهُ خَمْسًا، وَتَرَكَ عَلَيْهِ خَمْسًا، وَقَالَ لِصَاحِبِهِ: إِذَا حَمَلْتَ عَلَيْهِ فَاحْمِلْ عَلَيْهِ هَكَذَا.ترجمہ
عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس سے ایک گدھا گزرا جس پر دس اینٹیں لدی ہوئی تھیں، تو آپ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور اس پر سے پانچ اینٹیں اتار دیں اور پانچ اس پر رہنے دیں، اور اس کے مالک سے فرمایا: ”جب تم اس پر بوجھ لادو تو اسی طرح لادا کرو۔“