فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
قَوْلُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَغَيْرِهِ خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وغیرہ کے اس فرمان کا بیان: ”نبی ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر ابوبکر اور عمر ہیں“۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ: عُمَرُ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ عُمَرَ؟ فَقَالُوا: بَلَى، فَسَكَتَ.سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں جو اس کے نبی ﷺ کے بعد ہے؟“ تو لوگوں نے عرض کیا: ”جی ہاں!“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”جی ہاں!“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد ہے؟“ تو لوگوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ تو اس پر آپ خاموش ہو گئے۔