فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، قَثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِكْرِمَةَ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالَ: غِبْتُ غَيْبَةً عَنِ الْمَدِينَةِ، ثُمَّ أَتَيْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ لِي: أَيْنَ كُنْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: كُنْتُ بِوَادِي الْعَقِيقِ، قَالَ: ذَاكَ وَادٍ لَا يَذْهَبُ إِلَيْهِ أَحَدٌ إِلَّا يَغْرَمُ، وَلَا يَأْتِي أَحَدٌ مِنْهُ إِلَّا يَغْنَمُ، قَالَ: قُلْتُ: لَا تَقُلْ ذَاكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ؛ فَإِنَّ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ حَدَّثَنِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اطْلُبُوا الرِّزْقَ فِي خَبَايَا الْأَرْضِ" .ہشام بن عبد اللہ بن عکرمہ مخزومی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ سے کچھ عرصہ غائب رہا، پھر میں امام مالک بن انس رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہیں سلام کیا، تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: ”تم کہاں تھے؟“ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”میں وادیِ عقیق میں تھا۔“ انہوں نے فرمایا: ”وہ ایسی وادی ہے کہ وہاں جو بھی جاتا ہے وہ تاوان بھرتا ہے، اور وہاں سے جو بھی آتا ہے وہ نفع پاتا ہے۔“ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے ابو عبد اللہ! ایسا نہ فرمائیے؛ کیونکہ ہشام بن عروہ رحمہ اللہ نے اپنے والد کے واسطے سے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مجھے یہ روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اطْلُبُوا الرِّزْقَ فِي خَبَايَا الْأَرْضِ» ”رزق کو زمین کی چھپی ہوئی چیزوں میں تلاش کرو۔“ “