فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 429
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، قَثَنَا مُحَاضِرٌ ، عَنْ مُوسَى الصَّغِيرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَيْسَرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّزَّالَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا وَهُوَ يَخْطُبُ فِي الْمَسْجِدِ وَهُوَ يَقُولُ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ ثَلَاثَةً، ثُمَّ ذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَلَوْ شِئْتُ لَسَمَّيْتُ الثَّالِثَ.ترجمہ
نزال رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مسجد میں خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ فرما رہے تھے: ”کیا میں تمہیں تمہارے نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟ (وہ) تین (افراد) ہیں۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کیا اور فرمایا: ”اور اگر میں چاہوں تو تیسرے کا نام بھی لے سکتا ہوں۔“