فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، قَثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ ، قَثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أَرَى أَنَّ عَلِيًّا أَفْضَلَ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي لَمْ أَكُنْ أَرَى أَنَّ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْ بَعْدِ رَسُولِ اللَّهِ أَفْضَلَ مِنْكَ، قَالَ: أَوَلَا أُحَدِّثُكَ يَا أَبَا جُحَيْفَةَ بِأَفْضَلِ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، قَالَ: أَفَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ وَأَبِي بَكْرٍ؟ ، قَالَ: قُلْتُ: بَلَى فَدَيْتُكَ، قَالَ: عُمَرُ. سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں یہ سمجھا کرتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تمام لوگوں میں سب سے افضل ہیں، چنانچہ میں نے ان سے عرض کیا: اے امیر المومنین! میرا یہ گمان تھا کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد مسلمانوں میں سے کوئی بھی آپ سے زیادہ فضیلت والا نہیں ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! کیا میں تمہیں اس شخصیت کے بارے میں نہ بتاؤں جو رسول اللہ ﷺ کے بعد سب سے افضل ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں! انہوں نے فرمایا: ”وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس ہستی کے بارے میں نہ بتاؤں جو رسول اللہ ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے بہتر ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، میں آپ پر قربان جاؤں! انہوں نے فرمایا: ”وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“