فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 402
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو جُحَيْفَةَ: قَالَ عَلِيٌّ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، ثُمَّ رَجُلٌ آخَرُ.ترجمہ
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے نبی ﷺ کے بعد اس کے سب سے بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ انہوں نے فرمایا: ”(وہ) سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما ہیں، پھر ایک اور شخص ہے۔“