فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
بَابُ: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: تَدَارَوْا فِي أَمْرِ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ عُطَارِدَ: عُمَرُ أَفْضَلُ مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ الْجَارُودُ: بَلْ أَبُو بَكْرٍ ، أَبُو بَكْرٍ أَفْضَلُ مِنْهُ، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ ، قَالَ: فَجَعَلَ ضَرْبًا بِالدِّرَّةِ حَتَّى شَغَرَ بِرِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى الْجَارُودِ فَقَالَ: إِلَيْكَ عَنِّي، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ: أَبُو بَكْرٍ كَانَ خَيْرَ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي كَذَا وَكَذَا، قَالَ: ثُمَّ قَالَ عُمَرُ: مَنْ قَالَ غَيْرَ هَذَا أَقَمْنَا عَلَيْهِ مَا نُقِيمُ عَلَى الْمُفْتَرِي.ابن ابی لیلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی فضیلت کے معاملے میں بحث و تکرار کی، تو بنو عطارد کے ایک شخص نے کہا: ”سیدنا عمر، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہما سے افضل ہیں۔“ اس پر سیدنا جارود رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بلکہ سیدنا ابوبکر؛ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان سے افضل ہیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انہوں نے اس شخص کو درے سے مارنا شروع کر دیا یہاں تک کہ وہ (درد کی شدت سے) اپنی ٹانگیں مارنے لگا۔ پھر آپ سیدنا جارود رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”مجھ سے دور رہو۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے بعد فلاں اور فلاں اوصاف میں تمام لوگوں سے بہتر تھے۔“
پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے اس کے علاوہ کچھ کہا تو ہم اسے وہی سزا دیں گے جو ہم بہتان باندھنے والے کو دیتے ہیں۔“