فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فَضْلِ عُمَرَ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نبی ﷺ کے خوابوں کا بیان)۔
حدیث نمبر: 365
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، قَثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ "بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي، ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ" ، قَالُوا: مَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "الْعِلْمُ" .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اسی دوران کہ میں سویا ہوا تھا، میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا، پس میں نے (اس میں سے) پی لیا یہاں تک کہ میں سیرابی کو اپنے ناخنوں سے نکلتے ہوئے دیکھنے لگا، پھر میں نے اپنا بچا ہوا (دودھ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا“۔ صحابہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”علم“۔