فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 354
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "نِعْمَ الرَّجُلُ أَبُو بَكْرٍ ، نِعْمَ الرَّجُلُ عُمَرُ ، نِعْمَ الرَّجُلُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ ، نِعْمَ الرَّجُلُ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ ، نِعْمَ الرَّجُلُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ، نِعْمَ الرَّجُلُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، نِعْمَ الرَّجُلُ مُعَاذُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ" .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کتنے ہی بہترین مرد ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کتنے ہی بہترین مرد ہیں، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کتنے ہی بہترین مرد ہیں، سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کتنے ہی بہترین مرد ہیں، سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کتنے ہی بہترین مرد ہیں، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کتنے ہی بہترین مرد ہیں، اور سیدنا معاذ بن عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کتنے ہی بہترین مرد ہیں؛ اللہ ان سب سے راضی ہو۔“